Suhaee Abro
Suhaee Abro began her training in Classical Dance at the age of seven from the respected Classical Dancer, Sheema Kermani. Abro specializes in ‘Bharatanatyam’, while also choreographing and performing Sufi, Folk, Modern/Contemporary as well other genres of dance. She has been performing since the age of eight.
This includes performing various times in different cities of Pakistan as well as India and once in Nepal. Her group, ‘Nritaal’, is a live dance and music group in which she works as a Dance Director and performer, and it has been quite appreciated by art-lovers and art critiques. Abro choreographed many of her dance pieces and dance productions, mostly based on literature. Apart from her career in dance, she also does selective television work as an actress for the past eight years, appearing in music videos and documentaries as well. She has also taught dance and movement to children as well as adults – at The Neemtree School of Music, The Second Floor (T2F) and privately.
سُہائے ابڑو
کلاسیکی رقص کی شروعات سُہائے ابڑو نے سات برس کی عمر میں مشہور کلاسیکی رقاصہ شیما کرمانی کے زیرِتربیت کی۔ سُہائے کو بھرت نٹیم میں خاص مہارت حاصل ہے، مگر وه کئی اصناف میں رقص کو ترتیب و تشکیل بھی دیتی ہیں اور اُسے ادا بھی کرتی ہیں۔ اِن اصناف میں صوفی، لوک اور جدید طرز کے رقص شامل ہیں۔ وه آٹھ برس کی عمر سے رقص پیش کرتی آئی ہیں۔
رقص اور موسیقی کا گروپ “نِریِتال”، جِس میں سُہائے رقص کی ایک ہدایتکار بھی ہیں اور اُس کی اداکار بھی، مُحِبانِ فن اور فن شناسوں میں خوب سراہایا گیا ہے۔ اپنے کئی رقص پاروں اور پیشکشوں کو، جو کہ زیاده تر ادب سے اخذ کیئے گئے ہوتے ہیں، وه خود ترتیب و تشکیل دیتی ہیں۔ رقص میں اُن کے جاری سفر کے علاوه، گزشتہ آٹھ برس سے وه خاص خاص ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کرتی آئی ہیں، اور میوُزِک وِڈیِوز اور ڈاکیِوُمیَنٹریِز میں بھی آئی ہیں۔ نیِم ٹری اسکول آف میوُزِک، دی سیکنڈ فلور اور نجی طور پر سُہائے بڑوں اور بچوں کو رقص سکھاتی بھی رہی ہیں۔