روحِ سخن
a community for poetic dialogue

Abid Hussain Abid

Abid Husain Abid was born in 1968 in the city of Vehari in Punjab. He is an important figure in the contemporary Progressive Writers Movement (PWM). In 1998, he re-established the movement and today, there are more that fifty chapters of the organisation operating in Pakistan. Resistance is his fundamental theme. An advocate of humanism, love and universal peace, this poet’s dream is to create the best possible human society.

عابد حسین عابد

عابد حسین عابد ۱۹۶۸ میں پنجاب کے شہر وہاڑی میں پیدا ھوئے۔
عابد حسین عابد ترقی پسند تحریک کے حوالے سے ایک اھم نام ھے۔ ۱۹۹۸ میں اُنہوں نے انجمنِ ترقی پسند مُصنِفین کو نئے سرے سے فعال کیا۔ چنانچہ تنظیم ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر بحال ھو گئی اور اس وقت تنظیم کی پورے پاکستان میں پَچاس سے زائد شاخیں کام کر رھی ھیں۔

عابد حسین عابد نے زمانہ طالب علمی سے ھی بائیں بازو کے اشتراکی نظریات سے متاثر ھو کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ شاعری ان کا بنیادی حوالہ ھے۔ لیکن شاعری کے ساتھ ساتھ تنقیدی مضامین بھی لکھتے ھیں۔ مزاحمت ان کا بنیادی استعاره ھے۔ انسان دوستی، محبت اور عالمگیر امن کے داعی اس شاعر کا خواب بہترین انسانی معاشرے کو تشکیل دینا ھے۔