روحِ سخن
a community for poetic dialogue

Aasi Zameeni

Aasi Zameeni was born in 1957 in Tando Qaiser, Sindh. He remains astonished by the memory of his first ghazal, which came to him as a young child when he was heading to give breakfast to his father. His poetic thought soon began to garner appreciation, and was nurtured under the critical influence of the Sindhi Adabi Sangat. Sufi poetry remains the foremost inspiration for his work. Zameeni’ s first book of poems was published in 1992, titled “Manjtaa je runjj mein” (In the Desert of Acceptance). He currently resides in Hyderabad.

آسی زمینی

آسی زمینی ۱۹۵۷ میں ٹنڈو قیصر، سندھ میں پیدا ہوئے۔ وہ آج بھی اپنی پہلی غزل کی یاد سے متحیر ہیں، جس کی آمد بچپن میں ایک موقع پر ہوئی جب وہ اپنے والد کو ناشتہ دینے جا رہے تھے۔ جلد ہی اُن کی شاعرانہ فکر کو سراہا جانے لگا، اور اس فکر نے سندھی ادبی سنگت کی آغوش میں نشو و نما پائی۔ ان کی شاعری پر سب سے گہرا اثر صوفیانہ کلام کا ہے۔ زمینی کی شاعری کی پہلی کتاب ۱۹۹۲ میں ’مَنجتا کے دشت میں‘ کے نام سے شائع ہوئی۔ فی الوقت وہ حیدرآباد میں رہتے ہیں۔