Saaed Ibrahim
Who and what am I. In all official documentation my name is Saeed Akhtar, in which – because of the harsh sound of the ‘kh’ – I never liked the Akhtar, so when I inclined towards writing, I erased the Akhtar and replaced it with the name of my father. Thus my nom de plume became Saeed Ibrahim. I was born on February 1, 1955, and fate consigned me to Gujranwala, which because of the claustrophobia of my ancestral home, I never liked. In any case, I find such cities particularly irritating where the belly is more important than the brain. I had become addicted to the arts from a tender age. Poets and story-tellers appeared to me to be in possession of prophetic powers, to whom poetry and stories were revealed, and I felt that I could never be worthy of such a gift. Then as it happened, the thought of a beautiful woman in college who was a poet and a writer of fiction, gifted me the power of poetry overnight. The situation was such that I was to sit for an exam in the morning, and yours truly set aside its preparation and busied himself with writing lyric (ghazal). I turned to the nazm only much later when philosophical concepts unlocked my critical powers, and my thought became acquainted with arrangement and sequence. I was always a late starter. I wrote my first essay at the age of 44, and then for ten years wrote continuously for the Lahore monthly ‘Naya Zamana’ (The New Age). Because the colour of rebellion dominated the complexion of my thought, I was the target of much criticism and scorn. During this time, I also briefly wrote columns for the Urdu daily ‘Aaj Kal’ (These Days/Today and Yesterday/Tomorrow), and when the newspaper ‘Mashriq’ emerged from Lahore, I also made some contribution to its editorial pages. If I’m not mistaken, it was in 2006 that I had the opportunity to participate in Geo Tv’s programmes ‘Alif’ and ‘Ghamidi.’ It was extraordinarily surprising for me to find myself sitting opposite the very imposing personalities and experts of religion, society and philosophy who I used to watch wide-eyed on the tv screen. These ten or twelve programmes are to this day are an important reference in curriculum vitae, which help to camouflage my lack of learning. As far as being a graphic designer is concerned, I haven’t done anything of note yet, since all my work has been mercenary. The desire to paint sometimes raises its head. I tell myself that once I have provided for basic necessities, then I will set out to explore this landscape. So, Madam, this is my purported introduction. I leave it to you to do with it as you will.
سعید ابراہیم
میں کون ہوں، کیا ہوں۔ دستاویزی نام سعید اختر، جس میں اختر خ کی کرخت آواز کی بنا پر مجھے کبھی اچھا نہیں لگا، سو جب لکھنے کی طرف مائل ہوا تو اختر منہا کرکے والد محترم کا نام ساتھ لگا لیا۔ یوں میرا قلمی نام سعید ابراہیم ہو گیا۔ پیدائش یکم فروری سن پچپن کی ہے اور شہر گوجرانوالہ مقدر ہوا جو مجھے اپنے آبائی گھر میں موجود گھٹن کی بنا پر کبھی اچھا نہیں لگا۔ ویسے بھی مجھے ایسے شہروں سے کچھ زیادہ ہی چڑ ہے جہاں ذہن سے زیادہ شکم اہم ہو۔ فنون کا چسکہ کم شعوری کی عمر سے ہی پڑگیا تھا۔ شاعر اور کہانی کار الوہی صلاحیتوں کے مالک لگتے تھے، جن پر شاعری اور کہانیاں الہام ہوتی تھیں اور اپنے بارے میں یہ احساس تھا کہ میں کبھی اس انعام کا مستحق نہیں ٹھہروں گا۔ پھر یوں ہوا کہ چوبیس برس کی عمر میں کالج کی اک شاعر اور افسانہ نگار حسینہ کے خیال نے راتوں رات شاعر ہونے کی سعادت عطا کردی۔ صورت یہ تھی کہ صبح پیپر دینا تھا اور ہم اس کی تیاری ترک کرکے غزل گوئی میں مصروف تھے۔ نظم کی جانب ذہن بہت بعد میں گیا جب فلسفیانہ تصورات کی وجہ سے تنقید کی آنکھ وائ ہوئی اور خیالات ترتیب آشنا ہونے لگے۔ میں نے ہر کام ہمیشہ دیر سے کیا۔ زندگی کا پہلا مضمون چوالیس برس کی عمر میں لکھا اور پھر دس برس تک ماہنامہ نیا زمانہ لاہور میں خوب جم کر لکھا۔ خیالات میں چونکہ بغاوت کا رنگ غالب تھا سو تنقید اور دشنام کے پتھر بھی خوب پڑے۔ اسی دوران کچھ عرصہ اردو روزنامہ آج کل میں بھی کالم نگاری کی اور جب لاہور سے مشرق کا اجرا ہوا تو اس کے ایڈیٹوریل پیج میں بھی کالم نگاری کی صورت میں کچھ حصہ ڈالا۔ غالباََ دوہزار چھ میں جیو ٹی وی کے پروگرام ’الف‘ اور ’غامدی‘ میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ میرے لئے انتہائی اچنبھے کی بات تھی کہ جن بھاری بھرکم مذہبی، سماجی اور فلسفے کی ماہر شخصیات کو میں ٹیلی ویژن کی سکرین پر آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھا کرتا تھا، ایک وقت آیا کہ میں ان کے ساتھ اور مقابل بیٹھا تھا۔ یہ دس بارہ پروگرام آج بھی میرے تعارف کا ایک معزز حوالہ ہیں جو میری کم علمی کو کیمو فلاج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گرافک ڈیزائنر ہونے کے ناطے ابھی تک کوئی تیر نہیں مار سکا کہ ابھی تک جتنا کام کیا بس کرائے کا کیا۔ پینٹ کرنے کی حسرت کبھی کبھی سر اٹھاتی ہے۔ سوچتا ہوں ذرا بنیادی ضرورتوں سے آسودہ ہو لوں تو اس کوچے کی سیر کونکلوں ۔ تو جناب یہ ہے میرا مبلغ تعارف۔ اب آپکی مرضی جیسے مناسب سمجھیں برت لیں۔