Hasan Mujtaba
Hasan Mujtaba is an exiled poet, award-winning journalist, lyricist, blogger, columnist, writer and human rights activist. He was born in Ghotki, Sindh, and is currently based in New York. Hasan writes in three languages – English, Urdu, Sindhi – and is known for pioneering new trends in investigative journalism in Pakistan while he worked at Newsline for eleven years. He has twice received the Hellman-Hammett award for courageous journalism from the Human Rights Watch. His book of poetry, Koel Shehr ki Katha (Tale of Cuckoo City) was published by Sanjh Publications in Lahore in 2015. Currently, Hasan is working on his next book of Sindhi poetry.
حسن مجتبٰی
حسن اک جہاں گرد و جلاوطن سہ لسانی شاعر، عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی،
گیت کار،بلاگر ، کالم نگار انسانی حقوق کا ایکٹوسٹ اور رائٹر ہے جس کا جنم سندہ کے گھوٹکی علاقہ میں ہوا تھا اب رہتا نیویارک میں ہے۔
شاعری کی طرح حسن مجبتی نے صحافت بھی تین زبانوں یعنی انگریزی، سندھی اور اردو میں کی ہے بلکہ وہ اپنی نسل کے ان صحافیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے معاصر پاکستانی صحافت میں نئے رجحانات کو جنم دیا ۔ حسن مجتبی رضیہ بھٹی کی زیر ادارت نکلنے والے تحقیقاتی صحافت کرنے والے انگریزی ماہنامے “نیوزلائين” میں گيارہ سال تک رپورٹر اور سینئر رپورٹر کے طور کام کرتارہا۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ حسن مجتبی کو دو مرتبہ ہیلیمن ہیمٹ ایوارڈ دے چکی ہے جسکا مقصد دنیا بھر سے جبر کے شکار لیکن انسانی حقوق کے دفاع کرنے والوں کے طور پر لکھاریوں، صحافیوں، شاعروں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے کام کو اعزاز دیتے ہوئے تسلیم کرنا ہوتا ہے۔
حال ہی میں اسکی شاعری کی کتاب ” کوئل شہر کی کتھا” سانجھ بپلیکیشن لاہور کی طرف سے شایع ہوئی ہے۔ آجکل حسن اپنی سندھی شاعری کے مجموعے کی ترتیب و اشاعت پر کام کررہا ہے۔