Yasmeen Hameed
Yasmeen Hameed has over twenty five years of experience in the fields of education, literature and art. Since 2007, she has been teaching courses in Urdu Literature at the Lahore University of Management Sciences (LUMS). At LUMS, she also heads the Gurmani Centre for Languages and Literature. Yasmeen Hameed has authored five books of poetry in Urdu. These are Pas-e Ᾱ’īnā (1988), Hisār-e Bē Dar-o-Dīvār (1991), Ādẖā Din Aur Ᾱdẖī Rāt (1996), Fanā Bẖī Ēk Sarāb (2001) and Bē Samar Pēṛoṅ Kī Kvāhish (2012). The first four books were collectively published under the title Dūsrī Zindagī (700 pages) in 2007. Her book, ‘Pakistani Urdu Verse’, was published by Oxford University Press in 2010, and was awarded the UBL/Jang Literary Excellence Award in 2012. She has compiled and edited Daybreak: Writings on Faiz published by Oxford University Press in 2013. She has also compiled and edited Nayā Urdu Afsānā published by Sang-e Meel Publications in 2014. In 2008, she was awarded the Tamgha-e Imtiaz for Literature by the Government of Pakistan.
یاسمین حمید
یاسمین حمید تعلیم، ادب اور آرٹ کے شعبوں سے پچیس برس سے زیاده عرصے سے منسلک ہیں۔ ۲۰۰۷ سے وه لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائینسز (لَمز) میں اردو ادب پڑھاتی آئی ہیں۔ لَمز میں وه زبان و ادب کے گُرمانی سیَنٹر کی سربراه بھی ہیں۔ یاسمین حمید اردو میں شاعری کی پانچ کتابیں تصنیف کر چکی ہیں: ’پسِ آئینہ‘ (۱۹۸۸)، ’حصارِ بے در و دیوار‘ (۱۹۹۱)، ’آدھا دن اور آدھی رات‘ (۱۹۹۶)، ’فنا بھی ایک سراب‘ (۲۰۰۱)، اور ’بے ثمر پیروں کی خواہش‘ (۲۰۱۲)۔ پہلی چار کتابیں ۲۰۰۷ میں سات سوَ صفحوں پر مشتمل مجموعے کے طور پر ’دوسری زندگی‘ کے عنوان سے شائع ہوئیں۔ اُن کی کتاب ’پاکستانی اردو وَرس‘ ۲۰۱۰ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کی، اور ۲۰۱۲ میں اسے یوُ بی ایَل اور جنگ نے ادبی تحسین کے اعزاز سے نوازا۔ ۲۰۱۳ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے اُن کی تالیف کی ہوئی کتاب ’ڈے بریَک: رائیٹنگز آن فیض‘ شائع کی۔ اُن کی تالیف کی ہوئی ایک اور کتاب ’نیا اردو افسانہ‘ سنگِ میل نے ۲۰۱۴ میں شائع کی۔ ۲۰۰۸ میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ادبی خدمات کے لیئے تمغۂ امتیاز سے نوازا۔